بولڈ خاتون کا مطلب بہادر اور خود مختار عورت ہے’عائشہ عمر

0
312

کراچی (این این آئی)اداکارہ عائشہ عمر کو ہمیشہ کھری باتیں کرنے، سماجی مسائل اور خواتین کے حقوق پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے اور حال ہی میں انہوں نے اداکارہ میرا سیٹھی کے پروگرام میں بھی کھری کھری باتیں کیں۔اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں میرا سیٹھی کے یوٹیوب پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی سمیت زمانہ طالب علمی اور اپنے ساتھ ہونے والے حادثات سمیت سماجی مسائل پر بھی کھل کر بات کی۔عائشہ عمر نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب وہ محض 2 سال کی تھیں تو ان کے والد انتقال کر گئے تھے اور ان کی والدہ کراچی سے لاہور شفٹ ہوگئیں اور وہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔اداکارہ کے مطابق چوں کہ ان کی والدہ ایک استانی تھیں، اس لیے انہیں مہنگے اسکول میں پڑھانا مشکل تھا لیکن خوش قسمتی سے انہیں لاہور کے ایک مہنگے گرامر اسکول میں اسکالر شپ مل گئی۔عائشہ عمر کے مطابق انہوں نے بچپن میں سختیاں اور محرومیاں بھی دیکھیں اور انہوں نے کم آمدنی کی وجہ سے اسکالر شپ پر تعلیم مکمل کی اور بعد ازاں انہوں نے لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) سے گریجوئیشن کیا۔عائشہ عمر نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے مقبول ڈرامے بلبلے کی کامیابی کا راز ڈرامے کے چاروں کرداروں کا مسلسل کام کرنا ہے۔ان کے مطابق اگر مذکورہ ڈرامے میں دکھائی گئے چاروں مرکزی کرداروں میں سے کوئی ایک بھی کردار کام چھوڑ دے تو ڈراما بھی کمزور پڑ جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں بلبلے کرتے ہوئے 11 سال ہوچکے ہیں اور وہ اس کی 600 تک قسطیں بنا چکے ہیں