کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو نیویارک میں مقیم اپنی بیٹی میرا انصاری کی یاد ستانے لگی۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی اور مداحوں کے ساتھ ماضی کی اپنی حسین یادیں شیئر کرنے والی بشریٰ انصاری نے اس مرتبہ انسٹاگرام پر اپنی صاحبزادی میرا انصاری کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کسی فیشن شو کی لگ رہی ہے کیونکہ میرا انصاری اور اْن کی والدہ ریمپ پر واک کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔سینئر اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں جذباتی انداز میں لکھا کہ ‘میرا، میری بیٹی میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں۔’اْنہوں نے لکھا کہ ‘بیٹیاں خدا کا ایک خاص تحفہ ہوتی ہیں۔’بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ‘میرا، تْم اپنی امّاں کی محبت ہو۔’اداکارہ کی اس پوسٹ کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...