لاہور (این این آئی)جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار ہونے کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والی کنول آفتاب کے ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز جبکہ انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز مکمل ہونے اور انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز رکھنے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دو بڑے سنگ میل عبور کرلئے ہیں۔کنول آفتاب نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اپنے دوست ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ٹک ٹاک سٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمد اللہ میں ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔’اْنہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ‘مجھے اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں۔’کنول آفتاب کے ٹک ٹا ک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے اب تک کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں جبکہ اْن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اْن کیلئے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک سٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...