لاہور(این این آئی)ناموراداکارہ ثناجاویدنے کہا ہے کہ میں سینئر ادکار نعمان اعجازکی سب سے بڑی مداح ہوں،نجی ٹی وی سے آن ائیر ڈرامہ سیریل ”ڈنک ”میں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کررہی ہوں جس میں وہ اپنے فن کی بلندیوں پر نظر آرہے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے نعمان اعجازکے ساتھ کام کرنے کا موقع ملاہے اور میرے جیسے بہت سے فنکار ان کی فن اداکاری پر رشک کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے مذکورہ ڈرامہ سیریل میں منفرد کرداراداکیا ہے ۔اس ڈرامہ سیریل میں منفی کردارادا کیا ہے جس کو پرستارمدتوں یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ڈرامہ سیریل صرف ٹیم ورک کی صورت میں کامیابی سے ہمکنارہوتی ہے کیونکہ ٹیم ورک کی وجہ سے آپ ایک دوسرے کو گائیڈ کرتے ہیں اور اس طرح کوئی بھی پراجیکٹ مشترکہ ہو جاتا ہے۔۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...