لاہور( این این آئی)نامورگلوکارعطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ اگرآپ اپنی منزل کے حصول کاعزم کرلیں تودنیا کی کوئی طاقت اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ،گلوکاری کا آغاز کرنے پر جو لوگ مجھ سے نفرت کرتے تھے جب آج میں کامیاب ہو گیا ہوں تووہی لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں ۔ایک انٹرویو میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میں نے گلوکاری کو اپنانے کیلئے بڑی مشکلات کاسامنا کیا ہے لیکن میں نے انہیں اپنی کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ ان سے تقویت حاصل کی اور پھر مقام حاصل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے مطمئن ہوں کیونکہ جب آپ کا ذہن انتشارمیں گھرا رہے گا تو پھر آپ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتے اس لئے انسان کوکسی بھی حال میں پر سکون رہنا چاہیے اوراپنی منزل کی جانب پیشرفت کرتے رہنا چاہیے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...