کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف فنکار جمال شاہ کے لیے فرانس کی جانب سے ان کی فنی خدمات پر اعلیٰ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی سفیر نے خط لکھ کر جمال شاہ کو ایوارڈ ملنے کی اطلاع اور مبارکباد دی، پاکستان میں فرانس کے سفیر جمال شاہ کو ان کی فنی خدمات پر نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس سے نوازیں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ جمال شاہ کو یہ اعلیٰ ایوارڈ پاکستانی کلچر اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال بہتر ہوتے ہی جمال شاہ کو ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔خیال رہے کہ فرانس کا نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس 1957 سے فنی دنیا میں اعلیٰ خدمات فراہم کرنے والی شخصیات کو دیا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...