لاہور( این این آئی)نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہاہے کہ پاکستان کی سیاحت اور ثقافت کوفروغ دینے کیلئے حکومتی سطح پر باقاعدہ تقریبات ہونی چاہئیں اورانہیںڈاکومنٹریز کی طرز پر بیرون ممالک دکھایاجائے ، اس طرح کی سر گرمیوں سے نہ صرف پاکستان میںبہت سے شعبے عروج حاصل کریں گے بلکہ غیر ملکی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا جس سے پاکستانی کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا ۔ ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہاکہ حکومت نے جس طرح کنسٹرکشن ،ٹیکسٹائل سمیت دیگر انڈسٹریز کو مراعات اورسہولیات دیتی ہے اسی طرز پر فلم انڈسٹری کیلئے بھی پالیسی آنی چاہیے جس سے موسیقی سمیت کئی شعبے ترقی کریں گے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری نے بہت عروج دیکھا ہے لیکن اس کی تنزلی کا دوربھی طویل ہو گیا ہے جس کیلئے حکومت کوسوچ بچار کرنی چاہیے اوراس کیلئے مالی معاونت کااعلان کیا جائے ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...