لاہور( این این آئی) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ جب کوئی اداکاراسکرپٹ میں اپنے لئے لکھے گئے کردارکاجائزہ لیتا ہے تواسے معلوم ہوجاتاہے اس کے ذریعے وہ اپنے کیرئیر میں کیا حاصل کر سکتاہے ،میں نے کبھی اس کردار کی حامی نہیں بھری جس میںمجھے اداکاری کا مارجن نظرنہ آتاہو ۔ ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ ہمارے ہاںکیسے ڈرامے بن رہے ہیں اس کے کیا موضوعات ہیں میں اس بحث میںنہیں پڑتا کیونکہ دیکھنے والے بہترین منصف ہیں اوراب سوشل میڈیا کا دورہے ،کسی بھی ڈرامے کی کہانی اور اسے نبھانے والے کرداروںکے بارے میں عوام فوری اپنا رد عمل دے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا او رمیری کوشش ہوتی ہے کہ جوبھی کرداراداکروں وہ اس سے پہلے نبھائے گئے کردار سے مختلف ہو ۔نئے پراجیکٹ میں اپنے تجربے کو بروئے کارلاتاہوںاورنیا سیکھنے کی بھی کوشش کرتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ آپ کے گھر والے بھی ناقدین میں شامل ہوتے ہیں ، اگر کس ڈرامے میںکمی دیکھتے ہیں تو مجھے اس کے بارے میں بتاتے ہیںاور میں اسے مستقبل میں اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتاہوں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...