لاہور(این این آئی) اداکارہ و ماڈل انوشے عباسی کا کہنا ہے کہ منفی کرداروں میں اداکاری کا زیادہ مارجن ہوتا ہے جبکہ مثبت کردار سیدھے سیدھے ہوتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انوشے عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں خود کو ورسٹائل اداکارہ ثابت کرنا چاہتی ہوں ۔ کمرشلز میں کام کرنے کا زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ کمرشلز میں کم وقت میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا امتحان دینا ہوتا ہے ۔اداکارہ کاکہناتھاکہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا ،میرے والد پی ٹی وی کے دور میں ڈرامے لکھا کرتے تھے اور اگر کسی بچے کا کردار کروانا ہوتا تو مجھے کاسٹ کر لیا جاتا تھا۔قبل ازیں انوشیکا کہنا تھا کہ اداکار کوہر طرح کا کردار ادا کرکے ہمہ گیر صلاحیتوں کا حامل ہو نا چاہئے،ہر کردار مشکل ہوتا ہے، خاموش رہ کر صرف تاثرات دینا زیادہ مشکل ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...