لاہور(این این آئی)ٹی وی اور اسٹیج کی اداکارہ ثنابٹ نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ شوبزکی دنیا میںچڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے ،جب فنکار کا عروج ہوتا ہے تو اسے سرآنکھوںپر بٹھایا جاتاہے لیکن جیسے ہی فنکاربڑھاپے کی دہلیز پر پہنچتا ہے اسے نظراندازکر دیا جاتاہے۔ ایک انٹرویومیںثنا بٹ نے کہا کہ ہمارے بہت سے فنکارخوشحال زندگی بسر کررہے ہیں لیکن ایسے فنکاروںکی بھی کمی نہیںجن کے سر پر چھت نہیں اورانہیں دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جوفنکارآج کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کررہے ہیںکبھی ان کا بھی دورہوتاتھا۔مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہوتا ہے کہ تھیٹر کے فنکار وں کی اکثریت نے اپنے مستقبل کانہیں سوچا جس کی وجہ سے انہیں کسمپرسی کی زندگی گزارنا پڑی ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ایسے مستحق فنکاروںکیلئے مستقل وظیفہ مقررکرے جس سے وہ اپنی باقی زندگی عزت اور بے فکری سے گزار سکیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...