لاہور( این این آئی) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میںجب لاہور آیاتومجھے یہ معلوم نہیںتھاکہ اسٹیج پر کام کرنے کے پیسے بھی ملتے ہیں ،اوپن ائیر تھیٹر میں1961ء میںمیری سلطان راہی سے دوستی ہوئی اورہم نے یہیں سے سفر کاآغازکیا ۔ ایک انٹرویو میں قوی خان نے کہا کہ میں نے ساری زندگی کام کیا ہے اور میں نے ریٹائرمنٹ لی ہی نہیں ۔ڈرامے کابہترین اداکارفلم میںکامیاب نہ ہونے کی وجہ یہ ہوسکتی ہے شاید میںفلم والوںکووہ نہیںدے سکا جو ان کی روح میں اترجائے یا شاید مجھے وہ کچھ نہیں دے سکے،انہوںنے مجھے وہ چیز دی جومجھے نہیں چاہیے تھی ۔انہوں نے کہاکہ میری بنائی ہوئی آٹھ فلمیںفلاپ ہو گئیں جبکہ دو فلمیںبین ہو گئیںلیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا سفرجاری رکھا اورآج سب کے سامنے ہوں ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...