لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے اور آئندہ بجٹ میں خصوصی فنڈز بھی مختص کئے جائیں۔ایک انٹر ویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ جب فلم انڈسٹری کمانا شروع ہو جائے گی تو حکومت کو ٹیکسز کی ادائیگی بھی کرے گی ۔ دنیا میں حکومتوں کی سرپرستی کی وجہ سے فلم انڈسٹری پھل پھول رہی ہے جبکہ ہمارے ہاں سکڑ رہی ہے جو تشویشناک امر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ سب سے پہلے اس شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے ،اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں فلم انڈسٹری کے سینئرز کو بھی نمائندگی دی جائے جو اس کی بحالی کے لئے سفارشات مرتب کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ وہ اس طر ف توجہ دیں اور سینئرز کو ملاقات کے لئے مدعو کر کے فلم انڈسٹری کے حالات سے آگاہی حاصل کریں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...