واشنگٹن(این این آئی) امریکا کے وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر چند مہینوں یا ہفتوں میں ایٹم بم تیار کرلے گا۔وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری تنازع بہت شدید ہوسکتا ہے کیوں کہ ایران معاہدے کے تحت عائد ہونے والی مزید پابندیاں ختم کرکے اپنے مقصد سے نزدیک ہوجائے گا اور اس کے لیے ایٹمی ہتھیار بنانا ہفتوں کا کھیل ہوگا۔ ایران تیزی سے ایٹمی قوت بننے کے قریب بڑھ رہا ہے اور اس کے بہت نزدیک تر ہوگیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے پیش رو صدر اوباما کے دور میں ایران سے ہونے والے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کا معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم کردیا تھا اور دبائوبڑھانے کے لیے ایران پر 2018 میں سخت ترین پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔ تاہم صدر بائیڈن نے برسر اقتدار آنے کے بعد سابقہ معاہدے کی پابندی کی شرط پر ایران سے دوبارہ مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔اس حوالے سے دو روز قبل ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے واضح کردیا تھا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت 2015 کی صورت حال جیسی نہیں ہوگی اور اب صرف دست خط کردینے سے پرانی شرائط بحال نہیں ہوں گی۔ان حالات میں امریکا کے وزیر خارجہ کے ایران کی جوہری صلاحیت سے متعلق بیان کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو ایران سے بات چیت کے آغاز کے لیے اپنے ملک میں بھی فضا ساز گار کرنا ہوگی، یہ ان کے لیے ایک پالیسی چیلنج ہے اور دوسری جانب انہیں اس دبائو کا بھی سامنا ہے کہ اگر تمام پابندیوں کے باوجود ایران کسی صورت بھی ایٹمی ہتھیار بنانے میں کام یاب رہتا ہے تو خطے اور دنیا کی صورت حال یکسر بدل جائے گی ، اس لیے بائیڈن انتظامیہ کی کوشش ہے کہ جلد از جلد ایران کو مذاکرات کی جانب لایا جائے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...