آل پاکستان میڈیا کونسل نے افتخار ٹھاکرکوکلچرل ونگ کا چیئرمین مقررکردیا

0
322

لاہور( این این آئی) آل پاکستان میڈیا کونسل نے معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکرکوچیئرمین کلچرل ونگ مقررکردیا۔اس حوالے سے تنظیم کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جسے افتخار ٹھاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بھی شیئر کیا ہے ۔پرستاروں اور فنکاروں کی جانب سے اداکار افتخار ٹھاکر کو عہدہ ملنے پر مبارکباد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آل پاکستان میڈیا کونسل سوسائٹی اصل تنظیم ہے جو باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور اس کے چیئرمین بشارت علی بھٹی ہیں ۔