کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان شادی کے بعد اپنے شوہر کا پہلا سرپرائز دیکھ کر حیران ہوگئیں۔شادی کے بعد سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں یہ نوبیاہتا جوڑا بہت خوش نظر آرہا ہے جبکہ یہ تصویر نادیہ خان کے مارننگ شو کے سیٹ کی ہے جو سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔نادیہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ‘میرے شوہر مجھے بتائے بغیر اچانک میرے مارننگ شو پر آگئے۔اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ‘میں فیصل کا یہ سرپرائز دیکھ کر ناصرف خوش ہوئی بلکہ دنگ بھی رہ گئی۔اْنہوں نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرے شوہر بہت اچھے ہیں۔خیال رہے کہ نادیہ خان حال ہی میں اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ ہنی مون منانے کے لیے وادی سوات گئی ہوئی تھیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز اْنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔اداکارہ و میزبان اکثر اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتی ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...