لاہور( این این آئی)نامورگلوکاروچیئرمین برابری پارٹی جواداحمد نے کہا ہے کہ آج بھی عام آدمی عدم تحفظ کا شکار ہے اور اسے آئین پاکستان میں دئیے گئے بنیادی حقوق میسر نہیں ، غربت نے گھٹنے گھٹنے ڈیرے ڈیرے ڈال رکھے ہیں لیکن حکمران پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دیتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں جواد احمد نے کہا کہ آج بھی کروڑوں بچے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے او رچائلڈ لیبر کرنے پر مجبور ہیں ۔یہاں اقتدار میں آنے والوں نے صرف دعوے اور زبانی جمع خرچ کیا جبکہ حقیقی تبدیلی کیلئے عملی طو رپر کچھ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایوانوں میںماضی میں جو کچھ ہوتا تھا وہی آج بھی ہو رہا ہے ،جس طرح پہلے قانون کی دھجیاں بکھیری جاتی تھیں آج بھی اس روایت کی پیروی ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کریں ، ہر کسی کو جدوجہد کرنا ہو گی ، نوجوان آگے آئیں او رمیر ابازو بنیں ۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...