فلم انڈسٹری کو دوبارہ پائوں پر کھڑاکیا جا سکتا ہے’فریحہ پرویز

0
262

لاہور(این این آئی) نامو رگلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں بلکہ وسائل کی کمی ہے ، حکومت سے اپیل ہے کہ فلم انڈسٹری کے لئے پالیسی بنائے اور اسے پاکستان کی بہتری کے لئے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جائے ۔ ایک انٹرویو میں فریحہ پرویز نے کہاکہپاکستانی فنکاروں نے اپنے فن کی بدولت پوری دنیا میںاپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ،آج پاکستانی شوبزکے حالات انتہائی ابتر ہیں،کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار نہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر حکومت سر پرستی کرے تو دم توڑتی فلم انڈسٹری کو دوبارہ پائوں پر کھڑاکیا جاسکتا ہے اور یہ زیادہ مشکل کام نہیں ہے ۔