اسلام آباد (این این آئی)مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پپارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے خوف سے سلیکٹڈ حکومت سرکاری ملازمین کو دھوکا دے رہی ہے ،جھوٹوں کی سرکار کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ بھی نہیں، پیپلزپارٹی اقتدار میں آ کر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ماضی کی طرح اضافہ کریگی ۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سرکاری ملازمین جعلی حکومت کے فریب میں نہ آئیں، پی ڈی ایم کے خوف سے سلیکٹڈ حکومت سرکاری ملازمین کو دھوکا دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر چکی ہے ، تنخواہیں بڑھانے کے وعدہ کو ایک کروڑ ملازمتیں دینے کی طرح سمجھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تمام جھوٹیاعلانات کی طرح یہ بھی ایک جھوٹا اعلان ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اب تک صرف سندھ حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے ۔شازیہ مری نے کہا کہ جھوٹوں کی سرکار کے پاس عوام کو دینے کیلیئے کچھ بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آ کر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ماضی کی طرح اضافہ کرے گی ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...