اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی میں ہمارا سب سے بڑا ہتھیار بلین ٹری سونامی منصوبہ ہے ، انرجی سیکٹر کے اندر کاربن اخراج میں اضافہ ہوا ہے،سب سے زیادہ کاربن کا اخراج کرنے والے ممالک چائنہ، بھارت اورامریکہ ہیں ،بلین ٹری اور ٹین بلین ٹری سونامی دونوں ملکر 500 ملین ٹن کاربن ہوا سے نکالینگے ،یہ دونوں پراجیکٹ پاکستان کی بقا کے لئے بہت اہم ہیں۔منگل کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے بتایا کہ گزشتہ روز ہم نے وزیر اعظم صاحب کو موسمیاتی تبدیلی پر اہم بریفنگ دی ہے ،اسمیں ہمارا سب سے بڑا ہتھیار بلین ٹری سونامی منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاربن کے اخراج پر ہم نے ایک سٹڈی کروائی ہے ،اسمیں انرجی سیکٹر کے اندر کاربن اخراج میں اضافہ ہوا ہے ،ہم نے گزشتہ سالوں میں ٹریجڈری کو کم کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جو کوئلے کی طرف جا رے تھے اور جنگلات جو کٹ رہے تھے اسمیں 2012 کے بعد کم ہونا شروع ہو گیا ہے ،2012 تک 12000ہیکٹر ہم درخت کاٹتے تھے جو کم ہو کر 8000 ایکٹر کے قریب ہو گیا ہے ،سندھ اور بلوچستان میں جنگلات زیادہ کٹ رہے ہیں جبکہ کے پی کے میں کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو ممالک کاربن کا اخراج کر رہے ہیں ابھی بھی ہم ان سے کم ہیں ،سب سے زیادہ کاربن کا اخراج کرنے والے ممالک چائنہ، بھارت اورامریکہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری اور ٹین بلین ٹری سونامی دونوں ملکر 500 ملین ٹن کاربن ہوا سے نکالینگے ،یہ دونوں پراجیکٹ پاکستان کی بقا کے لئے بہت اہم ہیں۔
مقبول خبریں
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...