اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج عدالتیں بھی غیر محفوظ ہیں، ملک میں آئین و قانون اور عدالتوں کا یہ حال ہوگا تو بڑی نا انصافی ہو گی، ملک کے حکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے،جب حکومت عوام کی نمائندہ نہ ہو تو یہی ہوتا ہے جو ملک میں ہو رہا ہے۔اسلام آبادکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت وکلا سے اشتعال انگیزی کرے گی تو آگے سے بھی اشتعال انگیزی ہی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کسی کا دفتر یا کوئی جگہ گرانے سے پہلے نوٹس دیا جاتا ہے، پہلے بتایا جاتا ہے، آگاہ کیا جاتا ہے، بغیر نوٹس کے گرائیں گے تو کل والا واقعہ دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے،جب حکومت عوام کی نمائندہ نہ ہو تو یہی ہوتا ہے جو ملک میں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور گزشتہ روز ہائیکورٹ کا واقعہ پیش آیا، آج ملک کی عدالتوں کے دروازے بھی بند ہوگئے ، ان عدالتوں میں جو کیس ہیں اور جو فیصلے ہیں انہیں پوری دنیا جانتی ہے۔
مقبول خبریں
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...