اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 40افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31509ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1008افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 40 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12066ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5لاکھ 56519تک جاپہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 31510 ہے۔24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1441مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 512943ہوگئی ۔پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 251434ہوگئی ہے جبکہ 4132افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 161347 ہے اور 4919افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18877اور ہلاکتیں 196 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68625اور 1964ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9238افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 273افراد انتقال کرگئے۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4918اور 102افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42080 ہے اور اب تک 480 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...