اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کے احتجاج اور مطالبات کی حمایت کا اعلان اورسرکاری ملازمین پر شیلنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا کہ ملازمین پر شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ملازمین سمیت ہر شہری کا آئینی حق ہے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہاکہ تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبے پر بہیمانہ تشدد فسطائیت کی عکاسی ہے ،اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنے والے ملازمین کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا قابل مذمت عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سرکاری ملازمین کے احتجاج اور ان مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ریڈ زون کو میدان جنگ بنا دیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...