لاہور( این این آئی)ناموراداکارثنا فخرنے کہاہے کہ دور حاضر میں کسی بھی فلم میں آئٹم سانگ کی اہمیت سے انکارنہیں کیا جا سکتا،مجھے قوی امید ہے کہ فلم ” چھتیس گڑھ ”میں میرا آئٹم سانگ میرے پرستاروں اور شائقین فلم کو بہت پسند آئے گا ۔ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ اس آئٹم سانگ کیلئے میں نے بڑی محنت کی ہے ، اس کی لوکیشن،میوزک اور لباس پر خصوصی توجہ کی وجہ سے میں دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ یہ ایک شاہکار ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ندیم چیمہ بہت باصلاحیت اورمنجھے ہوئے ہدایتکار ہیں اور وہ اس پراجیکٹ پر انتہائی محنت کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں بغیر سوچے سمجھے کسی پراجیکٹ کی پیشکش قبول نہیں کرتی ، مجھے یقین ہے کہ اس پراجیکٹ کی نمائش کا اعلان ہونے پر فلم بین اسے دیکھنے ضرور سینما گھر آئیں گے ۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...