ممبئی (این این آئی)بھارتی ماڈل گرل و اداکار ساگریکا شونا نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے اور ویڈیو کال پر عریاں آڈیشن لینے کا الزام عائد کردیا۔گزشتہ دنوں ممبئی میں فحش فلمیں بنانے کے الزام میں اداکارہ سمیت کئی افراد گرفتار ہوئے ہیں جن میں امیش کامت نامی شخص شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کا اسسٹنٹ ہے۔ماڈل گرل ساگریکا شونا نے کہا کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں اگست کے دوران راج کندرا کی کمپنی کی جانب سے ایک ویب سیریز میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی اور ساتھ ہی آن لائن آڈیشن کا کہا گیا تھا۔ماڈل گرل نے الزام عائد کیا کہ گروپ ویڈیو کال پر آڈیشن کا کہا گیا تھا جہاں تین لوگ موجود تھے جن میں ایک امیش کامت تھا جبکہ ایک چہرہ دھندلا تھا اور اس کی شناخت چھپی ہوئی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ ویڈیو کال پر مجھے عریاں قسم کا آڈیشن دینے کہا گیا جس پر میں نے انکار کردیا تھا جبکہ اس دوران امیش کامت ناراض بھی ہوگئے تھے اور بعد میں 4 بار فون کرکے دباؤ ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ویب سیریز کے دوران کہا گیا یہ سیریز راج کندرا کی کمپنی بنا رہی ہے اور امیش کامت شلپا کے شوہر راج کندرا کا اسسٹنٹ ہے جو ان کے سب کام کررہے ہیں۔ماڈل گرل نے مطالبہ کیا کہ اس گینگ میں راج کندرا بھی شامل ہے لہٰذا انہیں گرفتار کیا جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...