ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈپریشن اورخود کشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔گزشتہ برس ابھرتے ہوئے نوجوان اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کی لاش ان کے گھر سے ملی تھی اور پولیس نے اسے خود کشی قرار دیا تھا۔اب سشانت کی ہٹ فلم ‘دھونی’ میں آنجہانی اداکار کے ساتھ کام کرنے والے ایک فنکار نے بھی مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سندیپ نہر کی لاش ممبئی میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے۔ انہیں کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیاتاہم ڈاکٹرز نے سندیپ کو مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ سندیپ نے خود کشی ہی کی ہے کیوں کہ وہ کافی عرصے سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔اپنی موت سے قبل سندیپ نے فیس بک پر ایک ویڈیو بھی ڈالی جسے انہوں نے Note ‘Suicide ‘ قرار دیا تھا۔ویڈیو میں سندیپ نے اپنے پیشے سے متعلق مسائل، ازدواجی زندگی کی پیچیدگیوں اور دیگر مسائل کا تذکرہ کیا تھا اور آخر میں یہ بھی کہا کہ ان کے کسی بھی عمل کیلئے ان کی اہلیہ کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے بھی جون 2020 میں خودکشی کرلی تھی تاہم اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے کہ انہوں نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...