ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا، ممبئی کے صنعت کار ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔خیال رہے کہ یہ اداکارہ دیا مرزا کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی 2014 میں صنعت کار و فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان اگست 2019 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تقریب میں چند قریبی دوستوں اور دونوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔دیا مرزا کی شادی کی تقریب ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ باندرہ میں منعقد ہوئی اور شادی کی رسومات کے بعد انہوں نے بھارتی میڈیا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔بعدازاں اداکارہ دیا مرزا نے میڈیا کے نمائندوں کو مٹھائی بھی کھلائی جس کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔دیا مرزا کی شادی کی رسومات کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں۔تصاویر میں اداکارہ کو سرخ رنگ کی بنارسی ساڑھی زیب تن کیے نظر آئیں، جس کے ساتھ انہوں نے سرخ رنگ کا دوپٹہ بھی اوڑھا ہوا تھا۔دیا مرزا نے شادی کے موقع پر ساتھ میں مانگ ٹیکا اور سونے کا بھاری نیکلیس پہنا ہوا تھا۔علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر دیا مرزا اور ویبھو ریکھی کی شادی کے پھیروں سے قبل کی تصاویر بھی گردش کررہی تھیں۔شادی کے موقع پر ویبھو ریکھی نے سفید رنگ کی شیروانی اور ہلکے بادامی رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی تھی۔خیال رہے کہ 14 فروری کو خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ اگلے تین روز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔جس کے بعد 15 فروری کو اداکارہ نے خود انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی مہندی کی تقریبات اور شادی کے جوڑے کی تصاویر شیئر کرکے اس بات کی تصدیق کی تھی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...