لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ و میزبان روبی انعم نے کہا ہے کہ ہمیشہ خدا پر توکل رکھا ہے اور اس ذات نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا ، پیٹھ پیچھے کسی کی برائی کرتی ہوں اور نہ کسی سے حسد رکھاہے کیونکہ دونوں بیماریاں انتہائی موذی ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے روبی انعم نے کہاکہ جب انسان معمول کی زندگی گزارنے میں مصروف ہوتاہے تو اسے صحت کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہوتا اورجیسے ہی اسے کسی بیماری کا جھٹکالگتا ہے تو پھر وہ سوچتاہے واقعی تندرستی او رصحت ہزار نہیں بلکہ اربوں ، کھربوں کی نعمت ہے اور پھروہ خدا کی ذات کاشکرادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے دل کا عارضہ لا حق ہوا تو میرے بھی یہی احساسات تھے اورخدا کی شکر گزارہوں جس پاک ذات نے مجھے نئی زندگی اورصحت و تندرستی عطا کی ۔ روبی انعم نے کہا کہ زندگی مسلسل جستجو کا نام ہے کوئی مثبت اورکوئی منفی جستجو کرتا ہے اور اس کا پھل بھی ویسا ہی ملتا ہے ،مثبت جستجو کرنے والے مستقبل میں ذہنی پریشانیوں سے بچے رہتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...