لاہور(این این آئی )سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دور میں جن لوگوں کو دیکھا تھا اور ان کے ساتھ کام کیا خود بھی اسی طرح کا کام کرتا ہوں ،جن لوگوں کے ساتھ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ان کو اپنے فن میں عبور حاصل تھا اور وہ کام کو عبادت کی طرح سمجھتے تھے ،آج نئے اداکاروں کو سمت بتانے والا کوئی نہیں یا لوگ سیکھنا نہیں چاہتے جو المیہ ہے ۔ ایک انٹر ویو میںانہوںنے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے ایسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے جس سے میرے اپنے فن میں نکھار پیدا ہوا ،میری محنت اور فن نے مجھے عرفان کھوسٹ بنادیا ۔ آج نئے اداکاروں کو سمت بتانے والا کوئی نہیں سارے خود رو پودے کی طرح ہیں جو خود ہی پیدا ہوتے ہیں اور خود ہی مرجھا جاتے ہیں ، یا ایسا ہے کہ لوگ اب سیکھنا نہیں چاہتے لیکن دونوں عوامل لمحہ فکریہ ہیں۔ وہی پودا درخت کی صورت اختیار کرتا ہے جس کی آبیاری کی جاتی ہے ۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...