کراچی (این این آئی)ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم”زندگی تماشا” نے ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم اور بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول کی ورچوئل تقریب 15 مارچ کو منعقد ہوئی جس میں 20 ممالک کی 40 فلموں کو دکھایا گیا۔ فیسٹیول کے دوران فلم ”زندگی تماشا” نے بہترین فلم کا اسنو لیوپرڈ ایوارڈ جیتا۔ فلم کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ نے جیوری ممبر لوبا بالاگووا کندور سے ایوارڈ حاصل کیا۔ جب کہ فلم کے مرکزی اداکار عارف حسن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔عارف حسن نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی فلم کو عالمی طور پر پزایرائی حاصل ہورہی ہے۔ سرمد کھوسٹ بھی اس موقع پر بہت خوش تھے انہوں نے کہا فیسٹیول کے دوران میری فلم کو دو ایوارڈز ملنے سے میری اور میری ٹیم کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔سرمد کھوسٹ نے فلم کو پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلم پابندی کی وجہ سے میرے ملک میں نہیں دکھائی جاسکی لیکن اپنی فلم کے لیے نئے شائقین کی تلاش نے مجھے سینما کی طاقت پر زیادہ سے زیادہ یقین کرنے پر مجبور کردیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل فلم ”زندگی تماشا ” بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ جب کہ اسے پاکستان کی جانب سے آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا بعد ازاں یہ فلم آسکر کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔
مقبول خبریں
مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے’ مریم نواز شریف
لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ورلڈ مارکیٹنگ ڈے...
گیس سیکٹر کا 3 ہزار ارب گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ آئی ایم...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے گیس کے شعبے کا 3 ہزار ارب کے قریب گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ آئی ایم ایف کے...
میری پرفارمنس اچھی ہے جب تک سانس ہے سارے فارمیٹ کھیلوں گا، شاہین...
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی چیمپئین لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ میں بار بار...
پہلا ٹی ٹونٹی ‘پاکستان اور بنگلہ دیش (کل) قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹکرائیں گے
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ...
ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی کی تین ارب ڈالر کی گرانٹس پیشہ ورانہ اداروں کو...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسی اور انجینئرنگ ریسرچ گرانٹس سے تین ارب...