تھیٹر کیلئے بھی اصلاحات کی ضرورت ہے’افتخار ٹھاکر

0
285

لاہور( این این آئی)معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ کوئی بھی کام اپنی حدود میں رہ کرکیا جائے تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں،ماضی میں اسٹیج پر ایسے اصلاحی ڈرامے پیش کئے جا چکے ہیں جوآج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکرنے کہا کہ جب فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے بارے میں بات کی جائے تو کچھ لوگ عجیب منطق پیش کرتے ہیں کہ لوگ اب یہی دیکھنا چاہتے ہیں لیکن میں اسے درست نہیں سمجھتا ۔