صوفیانہ کلام میں محبت اور امن کا درس ہوتا ہے’عارف لوہار

0
443

لاہور( این این آئی) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں نے پنجابی زبان میں بے شمار گیت ریکارڈ کرائے ہیں ،صوفیانہ کلام حقیقت میں محبت اور امن کا پرچار کرتا ہے ،پنجابی زبان کے فروغ کیلئے پوری دیانتداری سے کام کیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ برصغیر میں صوفیانہ کلام پیش کرنے میں پنجاب اور خاص طور پر لاہور کو اعزاز حاصل ہے ۔یہاں کے گلوکاروں نے صوفیانہ کلام کو پوری دنیا میں پھیلایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک تمام گلوکار اچھا کام کر رہے ہیں ۔ مجھے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ میں کسی کے کام پر تنقید کروں بلکہ عوام اور سننے والے سب سے بڑے منصف ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جن میں سیکھنے کی جستجو ہوتی ہے وہ لوگ آگے بڑھتے ہیں اور اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔