لاہور( این این آئی)نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ لیجنڈ گلوکار شوکت علی پاکستان خصوصاً پنجاب کی پہچان اور فخر تھے ، ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ اپنے تعزیتی بیان میں عارف لوہار نے کہا کہ لیجنڈ گلوکار شوکت علی وہ درویش صفت انسان تھے ، بے پناہ مقبولیت کے باوجود ان میں کبھی بھی تکبر نہیں دیکھا بلکہ و ہ ہمیشہ عاجزی سے پیش آتے ۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران ان کے گائے ہوئے ملی نغمے آج بھی پاکستانیوں کے لہو گرماتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شوکت علی کے انتقال سے گلوکاری کے شعبے سے وابستہ تمام لوگ اداس اور غمزدہ ہیں بلکہ ان کے لاکھوں پرستاروں کی بھی یہی کیفیت ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ خدا کی ذات انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کر ے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...