لاہور( این این آئی)جرائم پیشہ افراد کی جانب سے تھیٹر میں سرمایہ کاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،ان عناصر کی جانب سے نام نہاد پروڈیوسرز کو فرنٹ مین کے طور پر رکھ کر بڑے پیمانے پر سرمایہ کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق منشیات فروشی اور ناجائز قبضے کرانے میں ملوث نامی گرامی مجرموں کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں قائم تھیٹرز پر سرمایہ کاری کی گئی ہے اور جرائم پیشہ عناصر نے اپنی شناخت چھپانے کے لئے نام نہاد پروڈیوسرز کو سامنے رکھا ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تھیٹر پر اداکارائوں کے درمیان ہونے والے جھگڑوں کے اکثر فیصلے بھی ان جرائم پیشہ عناصر کے ڈیروں پر ہوتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر جرائم پیشہ عناصر کچھ اداکارائوں کی خاطر ڈراموں پر سرمایہ کاری کرتے ہیں ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...