کراچی (این این آئی)کامیڈین اداکار یاسر حسین نے مشہور اداکارہ صبا قمر کے بلاگر اور انفلوئینسر عظیم خان سے شادی نہ کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صبا قمر مضبوط مرد کی حقدار ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر صبا قمر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ٹیگ کیا اور لکھا کہ ‘جتنی مضبوط صبا قمر خود ہیں وہ اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہیں۔ساتھ ہی یاسر نے مضبوط اور طاقتور مرد کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ‘یہ یاد رکھنا کہ مرد اپنی داڑھی مونچھ سے نہیں بلکہ اپنی سوچ اور ایمانداری سے مرد بنتا ہے۔یاسر نے صبا قمر کو یہ بڑا فیصلہ لینے پر باہمت رہنے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صبا قمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...