بد قسمتی سے عوام کی اکثریت کورونا وباء کی شدت کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی’ ثمینہ پیرزادہ

0
144

لاہور( این این آئی)سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی تیسری لہر انتہائی شدت سے پھیل رہی ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں گے اور زیادہ سے زیادہ گھروں میں قیام کریں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کے ذریعے بار بار اپیلیں کر رہی ہے لیکن بد قسمتی سے عوام کی اکثریت کورونا وباء کی شدت کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ۔ انہو ںنے کہا کہ ہمیں ہسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا بھی خیال کرنا ہے اگر ہمارے ہسپتالوں پر مزید بوجھ بڑھ گیا تو حالات کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا ۔ عوام سے اپیل ہے کہ خدارا موجودہ حالات کی سنگینی کو سمجھیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور بغیر کسی ضروری کام کے گھروں سے نہ نکلیں،اگر زندگی ہو گی تو شاپنگ بھی ہوتی رہے گی لیکن اگر خدا نخواستہ کسی گھر میں ایک شخص اس سے متاثر ہو جائے تو پورا گھر اس کی زد میں آئے گا اور پھر مشکلات ہی مشکلات ہیں۔