کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کم عْمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو شادی سے متعلق اْن کے بیان پر ایک اہم مشورہ دے دیا۔حال ہی میں فیصل قریشی نے اپنے بہترین دوست اور اداکار اعجاز اسلم کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اْنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔پروگرام کے ایک سیشن میں میزبان نے فیصل قریشی کو مختلف معروف شخصیات کی تصویریں دِکھائیں اور اداکار سے پوچھا کہ آپ ان کو کونسا مشورہ دینا چاہیں گے۔اس سیشن کے دوران اسکرین پر جب ملالہ یوسفزئی کی تصویر آئی تو فیصل قریشی نے اْنہیں اْن کے حالیہ بیان پر ایک اہم مشورہ دے دیا۔فیصل قریشی نے کہا کہ ‘جب ہم اداکار اور کوئی معروف شخصیت پوری دْنیا کے سامنے اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہوتے ہیں تو ہمیں ہر بات سوچ سمجھ کر کہنی چاہیے۔اداکار نے کہا کہ ‘ہمیں اپنے ملک یا مذہب سے متعلق بیان دینے سے پہلے یہ سوچنا چاہیے کہ کہیں اس بیان سے لوگوں کی دل آزاری نہ ہوجائے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ‘میں ملالہ کو بھی یہی مشورہ دوں گا کہ اپنا ہر بیان دینے سے پہلے محتاط رہیں اور سوچ سمجھ کر بولیں۔واضح رہے کہ برطانوی فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی تھی۔ملالہ یوسفزئی نے کہا تھا کہ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی شخص کا ساتھ چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات (نکاح کے کاغذات)پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، کیا یہ ساتھ صرف پارٹنرشپ پر مشتمل نہیں ہوسکتا؟
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...