موجودہ دور میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے،صادق سنجرانی

0
283

اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے،موجودہ دور میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے اور پاکستان نے جمہوریت کے فروغ کیلئے بے شمار قربانیاں پیش کیںان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے منگل کو نو منتخب اراکین سینیٹ کو سینیٹ قواعد وضوابط سے آگاہی اور پارلیمانی امور سے متعلق تربیت فراہم کرنے کیلئے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات(PIPS )میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔چیئرمین سینیٹ نے نو منتخب ا راکین سینیٹ کو ادارہ برائے پارلیمانی خدمات سے تربیتی عمل میں خوش آمدید کیااورکہا کہ ایسے تربیتی پروگراموں کی انتہائی اہمیت ہے، نئے ممبران سینیٹ اور کمیٹیوں کے چیئرمینوں کیلئے ایسے تربیتی کورس کا انعقاد ضروری ہے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ادارہ برائے پارلیمانی خدمات ایک منفرد ادارہ ہے اس سے مجھے بھی سیکھنے کا موقع ملاہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ادارہ برائے پارلیمانی خدمات پارلیمنٹرین اور سرکاری افسران کی تربیت کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، انتہائی محنتی اور تجربہ کار افسران نئے اراکین پارلیمنٹ کو ہر قسم کی رہنمائی فراہم کرنے کو تیار ہیں، اس ادارے سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ اور منیجمنٹ کی طرز پر کورسز متعارف کروا رہے ہیں اور اس حوالے سے ایکٹ میں ترمیم بھی کی جائے گی