روم (این این آئی)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے ابراہیم معاہدوں کی حمایت کرتا ہے لیکن وہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان معاملات میں بہتری کا متبادل نہیں ہو سکتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انٹونی بلینکن نے اطالوی دارالحکومت روم میں اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لاپیڈ سے ملاقات کی اور ان سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔یائر لاپیڈ نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ویانا میں ایران اورامریکا کے درمیان جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق مذاکرات پرسنگین تحفظات ہیں کیونکہ دونوں ممالک کو گذشتہ چند سال کے دوران میں ہونے والی غلطیوںکا ازالہ کرنا چاہیے۔ویانا میں ایران اور امریکا اپریل سے 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔اس میں بین الاقوامی پابندیاں کے خاتمے کے بدل میں تہران کی جوہری سرگرمیوں پرقدغنیں عاید کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے کے بارے میں بعض سنگین تحفظات ہیں اورانھیں پریس کانفرنسوں کے ذریعے نہیں بلکہ ویانا میں براہ راست دوبدو مذاکرات میں دور کیا جانا چاہیے
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...