ممبئی(این این آئی) بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما نے اپنے پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ کے لیے اپنا معاوضہ دگنا کردیا۔بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے پیش نظر ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ رکی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے بھارت کے کامیاب ترین کامیڈی پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ کو بھی آف ایئر کردیا گیا تھا تاہم ان کے مداح بے صبری سے کپل شرما کی واپسی کا انتظار کررہے ہیں۔ابتدائی طور پر کپل شرما نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم کچھ وقت کے لیے آرام چاہتے تھے اور میری گھریلو مصروفیات کے باعث اس پروگرام کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ اس دوران کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تاہم 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی پروگرام کی شوٹنگ کا آغاز دوبارہ نہ ہوسکا۔رپورٹس کے مطابق ‘دی کپل شرما شو’ کی انتظامیہ چھوٹے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہے اور جلد ہی پروگرام کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا جائے گا تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کے پروگرام کے میزبان کامیڈین کپل شرما نے اپنے معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کپل شرما جو پہلے ایک پروگرام کے 30 لاکھ روپے لیتے تھے لیکن اب انہوں نے ایک پروگرام کے لیے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا ہے اس طرح وہ ایک ہفتے میں ایک کروڑ روپے معاوضہ لیں گے تاہم اس حوالے سے پروگرام کے پروڈیوسرز یا خود کپل شرما نے اب تک تصدیق نہیں کی۔اس سے قبل کپل شرما نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا تھا کہ ہم بہت جلد آن ایئر ہوں گے لیکن اس بار ہمارا پروگرام کا فارمیٹ تھوڑا مختلف ہوگا جب کہ ہم نے بہت سے نئے لوگوں کے انٹریوز بھی کیے ہیں اور نئے سیزن میں ان نئے چہروں کو بھی متعارف کروائیں گے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...