کراچی (این این آئی)معروف اداکار عمران اشرف کی اہلیہ کرن اشفاق نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وضاحت دی کہ انسٹاگرام ان کی پوری زندگی نہیں ہے۔اداکار کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں صارفین نے ان سے کچھ سوالات پوچھے۔ایک صارف نے کرن سے سوال کیا کہ لگتا نہیں آپ عمران کی اہلیہ ہیں، نا وہ کبھی آپ کے ساتھ ہوتے ہیں نا کبھی کچھ پوسٹ کرتے ہیں۔کرن اشفاق نے اس سوال کا جواب بڑی شائستگی سے دیا اور کہا کہ ہم گھر میں ساتھ ہوتے ہیں، انسٹاگرام ہماری پوری زندگی نہیں ہے۔ایک اور صارف نے ان کی پہلی ملاقات اور شادی کی پیشکش کے حوالے سے پوچھا تو کرن نے جواب دیا کہ مجھے اپنی ذاتی باتیں خود تک محدود رکھنا پسند ہیں، میرا انسٹاگرام میک اپ اور اسٹائلنگ کیلئے ہے۔ایک اور مداح نے کرن کے ہمراہ عمران کو انسٹاگرام پر لائیو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے کہا کہ جب ہم ساتھ ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ فون ہاتھوں میں نا ہو، اس وقت ہمارا بیٹا ساتھ ہوتا ہے۔یاد رہے کہ اداکار عمران اشرف نے 2018 میں کرن اشفاق سے شادی کی تھی، ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...