سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںجموں و کشمیر ماس موومنٹ کے چیئرمین مولوی بشیر احمد عرفانی نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیاہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پرجاری نہتے کشمیریوں کے قتل عام ، غیر قانونی گرفتاریوںاور وحشیانہ ظلم وتشدد کا نوٹس لیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کولگام میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں قتل وغارت اور تباہی کا جاری سلسلہ مودی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے جس کا مقصد کشمیریوںکے جذبہ حریت کو کمزور کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور وہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ مولوی بشیر احمد نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کو ایک بدترین مقتل میں تبدیل کردیا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...