اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ میں سے 5 ہزار 807 افراد کو نکالنے کی سفارش کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم اقدام سامنے آیا ہے، جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5 ہزار 8 سو 7 افراد نکالنے کی سفارش کردی ہے، بلیک لسٹ میں مجموعی طور پر42 ہزار 7 سو 25 افراد موجود ہیں، اور بلیک لسٹ سے افراد کو نکالنے کا فیصلہ تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے کیا گیا۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ کی جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ اورامیگریشن ڈائریکٹوریٹ شہریوں کی سہولت کے ہر ممکن اقدامات کرے، جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں میرٹ پر بلیک لسٹ قرار دئیے گئے افراد کا نام نکالنے پر غور کیا جائے گا۔جائزہ کی ہدایت پر کمیٹی کا اجلاس سال میں 2 بار باقائدگی سے منعقد ہوگا، جائزہ کمیٹی میں بلیک لسٹ قرار دئیے گئے افراد کا نام نکالنے کے لیے متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے گی
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...