اسلام آباد (این این آئی)سینٹ اطلاعات و نشریات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے گوجرانوالہ میں ہونے والے اپوزیشن کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جلسے سے زیادہ لوگ تو فواد کھگا کے ولیمے پر آئے تھے۔خیال رہے کہ فواد کھگا اداکار ہمایوں سعید کا ایک کردار ہے جو انہوں نے فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں ادا کیا تھا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ اچھا ہے یہ ایس او پیز کا خیال رکھ رہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے سے دور دور کھڑا کیا ہے۔پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کورونا سے پہلے بھی یہ ایسا ہی کرتے تھے تاکہ زیادہ لوگ نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ پارٹیاں مل کر بھی کچھ نہیں کرسکی ہیں۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...