کراچی (این این آئی)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے ماضی کی ایک پرانی اور نایاب تصویر شیئر کی ہے، اس خوبصورت تصویر میں وہ خود اور انکے ساتھ اداکارہ سیمی گریوال اور زینت امان نظر آرہی ہیں۔ماضی میں باکس آفس پر کئی ہٹ فلموں میں کردار ادا کرنے والی شبانہ اعظمی جوکہ شاعروں اور فنکاروں کے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر میگزین کور کے طور پر یہ تصویر شیئر کی ہے۔اس پوسٹ میں شبانہ اعظمی، سبز اور پیلے رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں، جبکہ انکے برابر میں موجود زینت امان نے گلابی رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور سیمی گریوال نے رفل ٹاپ زیب تن کررکھا ہے۔شبانہ اعظمی کی اس پوسٹ کے کور پر جو الفاط پڑھے جارہے ہیں وہ کچھ یوں ہیں۔ چونکا دینے والے ممنوعہ عنوان۔ اور انھوں نے اس پوسٹ کا جو کیپشن تجویز کیا ہے اس میں انکا کہنا ہے کہ کبھی پرکشش نظر آنے کی کوشش نہیں کی۔اس تصویر پر اداکارہ راسیکا ڈوگل نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوبصورت قرار دیا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...