بائیڈن نائن الیون کی تحقیقاتی دستاویز جاری کریں، امریکیوں کا مطالبہ

0
209

واشنگٹن (این این آئی)سیکڑوں امریکیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن نائن الیون کی تحقیقاتی دستاویز جاری کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نائن الیون کے واقعے کے متاثرین کے اہلِ خانہ کی جانب سے امریکی صدر سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ نائن الیون کے ذمے داروں کے تعین تک صدر بائیڈن یادگاری تقریب سے دور رہیں۔واضح رہے کہ اگلے ماہ ستمبر میں نائن الیون کی 20 ویں برسی منائی جائے گی اور اسی روز اس واقعے کی یادگاری تقریب بھی منعقد ہو گی۔امریکی شہریوں کی جانب سے یہ مطالبہ امریکا کی جانب سے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد سامنے آیا ۔