اسلام آباد (این این آئی)ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہزاد رائے کے اکائونٹ پر شیئر کئے گئے گانے کو اپنے تعریفی کلمات کے ساتھ آگے بڑھا دیا ہے۔مقبول اداکار نے گانے کے الفاظ، دھن اور اس میں دیئے گئے طاقتور پیغام کی بھرپور تعریف کی۔ہمایوں سعید نے کہا کہ سوچنے پر مجبور کرنے والا کلام اور زبردست دھن، جس نے دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، یہ بہت ہی پراثر پیغام ہے۔شہزاد رائے نے ‘اب صرف آنسو اور بے قرار کافی نہیں۔ آج زمانے کو بتادو کہ تم پر ظلم ہورہا ہے’ کے پیغام کے ساتھ گانے کو اپنے اکائونٹ پر شیئر کیا تھا۔بچوں پر دنیا بھر میں ہورہے مظالم کیخلاف شہزاد رائے نے اپنے گانے کے ذریعے بھرپور آواز اٹھائی ہے۔گانے کو کشمیر، فلسطین، بچوں کے تحفظ،آزادی صحافت اور فیض احمد فیض کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔شہزاد رائے کا دنیا بھر میں بچوں پر مظالم کے خلاف یہ گیت تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...