50 سال سے زائد عمر کے 33 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہو چکی ہے، اسد عمر

0
637

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ،سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے کہا ہے کہ کا 50 سال یا اس سے زائد عمر کے 33 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہو چکی ہے ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سربراہ این سی او سی نے کہا کہ 4 ہفتے قبل 50 سال سے زائد عمر والوں کو پہلی کورونا ویکسین کی ڈوز لگوانے کی شرح 21 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا وائرس خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ براہِ کرم 50 سال اور زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں۔