افغانستان میں بزورِ طاقت آنیوالی حکومت قبول نہیں،منصور احمد

0
249

کراچی (این این آئی)افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان اور افغان حکومت سمیت پوری دنیا پر واضح کردیا ہے کہ اسے افغانستان میں طاقت کے بل پر قبضہ کرنے والی حکومت قابل قبول نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان اور افغان حکومت سمیت پوری دنیا پر واضح کردیا ہے کہ اسے افغانستان میں طاقت کے بل پر قبضہ کرنے والی حکومت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اشرف غنی کی حکومت کو افغانستان کی نمائندہ حکومت سمجھ کر اس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں سیاسی مفاہمت کے ذریعے سب افغانوں کیلئے یکساں قابل قبول حکومت چاہتے ہیں۔