ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے مریضوں کے علاج کے دوران عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے طبی عملے کے لواحقین کوپانچ لاکھ ریال معاوضے کے طور پر دینے کا اعلان کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق صحت کے شعبے سے وابستہ تمام ملازمین، جن کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا اس سے قطع نظر کہ وہ سعودی شہری تھے یا غیر ملکی، انہوں نے سرکاری یا نجی سیکٹر یا سول یا ملٹری سیکٹر میں کام کیا ہو، ان کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا۔5 لاکھ سعودی ریال ان ہیلتھ ورکرز کے لواحقین کو دیے جائیں گے جو شعبہ طب میں کورونا وائرس سے متعلق خدمات کی ادائیگی کے نتیجے میں انتقال کرگئے۔اس حوالے سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ طبی عملے نے عالمی وبا کے خلاف جنگ میں مملکت کے شہریوں اور رہائشیوں کی صحت اور تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ سعودی مملکت ہیلتھ ورکرزر کی ان قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے جو انہوں نے وبا سے متاثرہ افراد کی مدد کے دوران دیں اور اس عالمی وبا کا مقابلہ کیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب میں شعبہ صحت سے وابستہ عملہ وبا پر قابو پانے کے لیے متحد ہے اور رہائشیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس ضمن میں تمام موجودہ وسائل اور فنڈز استعمال ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں اب تک 5 لاکھ 32 ہزار 785 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 8 ہزار 320 انتقال کرچکے ہیں۔ساتھ ہی 7 اگست تک سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین کے 2 کروڑ 90 لاکھ ڈوز لگائے جاچکے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...