سعودی عرب کی ایکسپو 2020 دبئی میں مخصوص پویلین کے ساتھ اپنے وژن کی نمائش

0
202

ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے اپنے قومی پویلین کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مملکت آئندہ عالمی نمائش ایکسپو 2020 دبئی میں شرکت کرے گی اور پویلین میں سعودی عرب کو دریافت کرنے کے لیے ایک تخلیقی سفر شامل ہوگا۔نمائش میں سعودی عرب کے ماضی اور حال کے بارے میں جان کاری اور مستقبل کے لیے اس کے پرجوش وژن کے بارے میں ایک بھرپور تخلیقی مواد کے ذریعے معلومات کا حصول ممکن بنایا جائیگا، جس سے مملکت کی ثقافتی فراوانی کی عکاسی ، اس کے ورثے ، فطرت اور متنوع معاشرے کے خصوصیات اور سعودی وژن 2030 کی چھتری کے تحت معیشت ، جدت اور پائیدار ترقی کے مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایکسپو 2020 دبئی اس سال 2021 اکتوبر میں شروع ہونے والی ہے اور اگلے سال 2022 کے مارچ تک جاری رہے گی۔ اس سال نمائش کے لیے کنیکٹنگ مائنڈز میکنگ دی فیوچرکا عنوان مختص کیا گیا ہے اس میں 190 سے زائد ممالک کی شرکت کریں گے۔ مملکت ایک عمارت کے اندر ایک مخصوص پویلین پیش کرے گی جس میں ایک منفرد آرکیٹیکچرل ڈیزائن کیا گیا ہے جو اسے نمائش کے علاقے کے مرکز میں ایک روشن اور نمایاں نشان ہے۔ نمائش کے لیے13000مربع میٹر جگہ مختص کی گئی ہے۔ ایک جدید زمین سے آسمان کی طرف بڑھتی ہوئی جیومیٹرک شکل ایک خوشحال مستقبل کی طرف سعودی عرب کے عزائم کو مجسم کیا گیا ہے